ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شاہجہاں پور سرحدپرکسانوں نے بیریکیڈتوڑ ی، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے

شاہجہاں پور سرحدپرکسانوں نے بیریکیڈتوڑ ی، پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے

Thu, 31 Dec 2020 20:19:19    S.O. News Service

شاہ جہاں پور31دسمبر(آئی این ایس انڈیا)زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔

ادھر راجستھان کے کسانوں کے ایک گروپ نے راجستھان ہریانہ کے سرحدی علاقہ شاہجہاں پورمیں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ ہریانہ پولیس کی درجن بھر بیریکیڈنگ کوٹریکٹر توڑکر ہریانہ میں داخل ہوئے۔

راجستھان اور ہریانہ کے سرحدی شا ہ جہاں پور پر کسانوں کے جاری احتجاج کے دوران، ہریانہ پولیس کے بیریکیڈ توڑتے ہوئے ایک درجن کے قریب ٹریکٹر ہریانہ میں داخل ہوئے۔ اور دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔

کسانوں اور پولیس کے مابین مبینہ جھڑپ کے دوران پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور سخت سردی میں پانی برسائے۔تاہم اس کاکسانوں پرکوئی اثر نہیں ہوا اوراحتجاج کرنے والے افرادبازنہیں آئے۔


Share: